مدرس كا تعليم وتربيت كے لئے بچوں
كو مارنا
بچوں كو
مارنا تعليم كا حصه نهيں۔تربوي پهلو سےبنا بر ضرورت مناسب حد تك مارنا مباح
هو سكتا هے۔اس مارميں بھي معلم كي شفقت هي كار فرما هوني چاهئے۔ضرب مبرح كي صورت
ميں اكثرمعلم كي دلي كيفيت مشتبه هی پائي جاتي هے۔
حضرت عمر رضي الله عنه كا اثر هے: (
لاعبه سبعا وأدبه سبعا وصاحبه سبعا ) بچے كو ابتدائي سات سال كھيل كود كرنے ديں۔
اس كے بعد كے سات سال اسے ادب سكھائيں۔ اور آخري سات سال يعني چوده سے اكيس سال كے
دوران اسے دوست بنا كر ركھيں۔ تاكه وه آپ سےدنيادي امور سيكھ سكے۔ گرچه اس كے
مخاطب والدين هيں۔مگرشارحين نے اسے هر اس شخص كے لئے عام مانا هے۔ جس كے ذمه تعليم
وتربيت هو۔ نيز تاديب ميں ماركو بھي شمار كيا هے۔ يعني اگر ابتدائي سات سالوں ميں
اسے مارا پيٹا گيا٬ تو يا تو وه بزدل اور ڈرپوك بن جائے گا۔ يا جري اور نڈر جو ماں
باپ كو بھي كچھ نه سمجھنے لگے۔ اور دوسرے پريڈ ميں اگر نه ادب سكھا يا گيا٬ تو
كبھي نه سيكھ سكے گا۔ كيوں كه يهي پريڈ هے سيكھنے كا۔ اسي ميں وه مار كو بھي مباح
قرار ديتے هيں۔ تيسرے پريڈ ميں آپ كا ساتھي بن گيا ۔ آپ كو رائے مشورے سے نوازے
گا۔
اثرم نے روايت كي هے كه امام احمد سے
معلم كے بچوں كو مارنے كے بارے ميں سوال كيا گيا٬ تو انھوں نے فرمايا: غلطي كي
مقدار ميں معلم بچے كو مار سكتا هے٬ اس وقت جب اصلاح كےدوسرے تمام طريقےختم هو چكے
هوں٬ اور يهي ايك راسته ره گيا هو۔
شيخ ابن باز رحمه الله نے دس سال كے
بعد بھي تقصير پر مارنے كي حديث سے استدلال كرتے هوئے دوسرے واجبات كي تقصير پر
بھي والدين ٬مدرسين اور هر اس شخص كے لئے جن كے سر پر تعليم وتربيت كي ذمه داري
هے٬ اس حد تك مارنے كو جائز قرار ديا هے٬ جس سے مطلوب حاصل هو جائے٬ اور ضرب خفيف
هو۔خواه لڑكا هو يا لڑكي۔ فتاوى ومقالات متنوعة للشيخ ابن باز 5/349
اس باب ميں چند ضوابط
- مدرس كا مقصد صرف تربيه وتعليم هو
- اس مار سے بچے
كوكوئي دوسرا نقصان نه هو
- يه مار مبرح ،
حد سے تجاوز اور زيادتي نه هو
- مناسب جگهوں پرمناسب
طريقے سے مناسب تكليف كي حد تك هو
- مارنے كے لئے
كسي لاٹھي وغيره كا استعمال نه كركے صرف هاتھ كا استعمال كرے
- دس سے زياده
نه مارے٬ كيوں كه ماسوا حدود كے دس سے زياده مارنا منع هے
- اس مار سے بچے
كے ولي كو كوئي اعتراض نه هو٬ بلكه اس كي اجازت ضروري هے
- بچه اس مقصد
كو سمجھنے كے لائق هو جس كے لئے اسے مارا جا رها هے
امام احمد رحمه الله نے كها هے كه اگر بچه اتنا كم
عمر هو كه تاديب كي سمجھ نه هو تو اسے نه مارا جائے۔
مار پيٹ كےايجابيات:
- بچوں
پر كنٹرول كا آسان طريقه هے٬ مدرس كي آساني كے ساتھ ساتھ تنفيذ نظام كا مختصر
راسته هے۔
- بسا
اوقات غير مرغوب سلوك كے تكرار سے روكتا هے۔
- اكثر
چوٹي كےلوگوں نے بھي تعليمي زندگي ميں مار كھائي هے٬اس سے ان كي همت پست هونے كي
بجائے بسااوقات همت افزائي هوئي هے۔
مار پيٹ كےسلبيات:
- طالب
كي شخصيت متزلزل هوجاتي هے٬ اور خود اعتمادي ختم هو جاتي هے۔
- كبھي
كبھي بوجه عناد وتحدي برے سلوك پر جري هوجاتا هے۔پھر دھيرے دھيرے وه چيز عادت بن
جاتي هے۔
- طالب
اور مدرس كے درميان كشاكشي جاري هو جاتي هے٬ جو تعليم كے لئے نا مناسب هے۔
- معلم
اور طالب كے بيچ ايك خلاء سي بن جاتي هے٬ جو افاده واستفاده كي راه ميں بڑي ركاوٹ
هے۔
- اس
مدرسه سے بھي طالب كو نفرت هو جاتي هے۔ بسا اوقات وه اس مدرسه كو هي خيرباد
كهه ديتا هے۔
- مارنے
والا مدرس اپنے شاگردوں كي محبت كھو ديتا هے۔ ان ميں احترام كي بجائے عناد ودشمني
كا معامله شروع هو جاتا هے۔
- مار
كي عادت پڑ جانے كے بعد اصلاح كا يه آخري حربه بھي فيل هو جاتا هے٬ اور اس كي
اصلاح مشكل هو جاتي هے۔
- مار
كي كثرت سےبچے كو اكثر كوئي نه كوئي دائمي جسماني يا نفسياتي شكايت هو جاتي هے۔
- اس
كي افاديت مارنے والے كي موجودگي تك رهتي هے۔ اس كے جاتے هي شرارت اس سے بڑھ كر
هونے لگتي هے۔
- بسا
اوقات مار پيٹ غلطيوں كے ارتكاب كے لئے معاون ثابت هوتي هے۔
- مار
سے بچنے كے لئے بچه غلط امور مثلا جھوٹ دھوكه وغيره جيسي عادتوں كا سهارا لينا
شروع كر ديتا هے۔
- مارنا
طالب كےمحاسن سے قطع نظر صرف نقص پر نظر ركھنا هے۔جس سے وه احساس كمتري كا شكار هو
جاتا هے۔
- سختي
كا يهي رخ نمونه سمجھ كر دوسروں پر آزمائے گا۔
- عادت
سي بن جائے تو كسي اور چيز سے اصلاح نهيں هوگي٬ جب تك هر معاملے پر اسے نه مارا
جائے۔
تجاويز واقتراحات :
- معلم
اور طالب كے درميان سيرو سياحت اور تفريحي پروگراموں وغيره كے ذريعه انسيت ومحبت
پيدا كرنا۔
- اخلاقي
اور سلوكي رپورٹ كے ذريعه ايسے معاملات پر كنٹرول حاصل كرنا۔
- ديگر
مدارس كے سلوك ومواظبت سے متعلق قواعد وانظمه سے استفاده كرنا۔
- اس
طرح كے بچوں كو كلاس ميں كوئي ذمه داري يا كام دے ديا جائے٬ جس سے وه خود كو
سنوارنے كي كوشش كرے۔
- كبھي
كبھي حسن سلوك پر معلم بچوں كو نصيحت بھي كرے٬ اور اس سے متصف بچوں كو حوصله
افزائي كے لئے انعامات وغيره بھي دے۔
- اس
بچے كو اس كي مرغوب چيز مثلا كھيل يا انٹرول وغيره سے محروم كردينا۔
- مدرسه
كے پورے سسٹم كو ايسا بنانے كي كوشش كرنا ٬ جس سے اس كي طرف بچے كھنچے چلے آئيں۔
- كسي
غلطي پر ناراضگي كا اظهار٬ اور تنهائي ميں بلا كر اس بچے كو كوسنا۔
- اچھے
عادات كي هميشه هر اعتبار سے دلجوئي وهمت افزائي كرنا۔
از رشحات قلم
عبد الله الكافي المحمدي
داعيه ومترجم شعبۀ جاليات
دعوه سينٹر محافظه تيماء
وزارت برائے اسلامي امور
واوقاف سعودي عرب